اور کلا م مْجسم ہْوا اور فضل اور سچائی سے معمْور ہو کر ہمارے درمیان رہا اور ہم نے اْس کا ایسا جلا ل دیکھا۔ جیسا کہ با پ کا جلا ل۔یوحنا۔اس آیت میں لفظ ’’ اور ’’ سے کیا مراد ہے ؟ لفظ ’’ اور ’’ کسی فعل جاریہ کو ظاہر کرتا ہے –
ہم اس جاریہ فعل کو لوقا کی انجیل میں کچھ یوں پاتے ہیں – خداوند اسرائیل کے خدا کی حمد ہوکیونکہ اس نے اپنی امت پر توجہ کر کے اسے چھٹکارہ دیا – عزیزو ! اس آیت میں لفظ ’’ توجہ’’ اوپر کے اور کی وضاحت کرتا ہے –
یعنی انسان کے گناہ میں گرنے کے بعد خدا نے باقاعدہ اس کی حالت پر غور و فکر کیا، توجہ کی اور اس کے بعد انسان کو نجات ملی –
لہذا مسیح خداوند کی پیدائش اچانک کسی حادثاتی طور پر نہیں ہوئی بلکہ باقاعدہ خدا باپ کی توجہ کے نتیجے میں ہوئی اسلئے آج جب ہم کرسمس کو منا رہے ہیں تو ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم بھی کرسمس کے اصل معنیٰ کو جانیں اور اور ہم اس کو فالو کریں اور اپنی اس خوبصورت دنیا کی اس بدلتی ہوئی تصویر پر توجہ کریں ،
اپنی اپنی ذمہ داریوں پر توجہ کریں ، اپنے اپنے پڑوسی کی طرف توجہ کریں اپنے اپنے خاندان کی طرف توجہ کریں اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی طرف توجہ کریں جو پاکستان اور پاکستان سے باہر کے ممالک میں پریشانیوں کا شکار ہیں -اپنی ذات پہ توجہ دیں کہ میں کون ہوں ؟ کیونکہ کرسمس نام ہی دوسروں پہ نظر ثانی کا ہے – جس طرح خدا نے ہم پر نظر ثانی کی اور مسیح خداوند کو ہماری نجات کے لئے بھیجا ، اسی لئے آج ہم خوشی مناتے ہیں –
عزیزو ! ہم مسیحیوں کی بہت ساری مشکلات صرف بر وقت توجہ دینے سے حل کر سکتے ہیں- اب وقت آ گیا ہے کہ سب اس کے ماننے والے اس کی طرح بنیں اور آج کے یسوع کہلائیں-
کرسمس ہمیں یہی سیکھتا ہے کہ ہم دوسروں کی کیئر کریں جس طرح اس نے ہماری کیئر کی ۔ آج وقت ہے کہ ہم مسیحی دنیا میں ہونے والی ناانصافی اور بے چینی کو ختم کرنے کے لئے اپنا کلیدی رول ادا کریں – کیونکہ یسعیاہ میں لکھا ہے ! پکارنے والے کی آواز سنو!
‘‘خدا وند کے لئے بیابان میں ایک راہ بناؤ۔ ہمارے خدا کے لئے بیابان میں ایک ہموار راہ بناؤ۔
ہر وادی کو بھر دو۔ ہر ایک پہاڑ اور پہاڑی کو ہموار کردو۔ ٹیڑھی راہوں کو سیدھی کرو۔اور ہر ایک نا ہموار زمین کو ہموار بنا دو۔ تب خدا وند کا جلال ظا ہر ہوگا۔
عزیزو ! کرسمس ہمیں اس معاشرے کو بہتر کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔خداوند آپ سب کو کرسمس کی ہزاروں خوشیاں عطا فرماے- آمین
٭…٭…٭
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024