دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے رسول کریمؐ کی تعلیمات کو اپنانا ہو گا، بشیر احمد یوسفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)انجمن اشاعت دین اسلام کے زیر اہتمام عیدمیلاالنبی ؐ جلوس نکالا گیا جس کی قیادت صاحبزادہ بشیرہ احمد یوسفی نے کی ۔جلو س میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جلوس کے شرکاء ورد سلام کا مسلسل ورد بھی کرتے رہے ۔اس موقع پر صاحبزادہ خلیل احمد ،یوسفی ،مفتی آصف یوسفی،شیخ فہد احمد یوسفی اورعلامہ عبدالرئوف شاہ نے خطاب کیا جس میں نبی کریمؐ کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلامؐ کی ولادت باسعادت مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے تمام بنی نوع انسانوں اور دیگر مخلوقات کیلئے نعمت خداوندی ہے۔ مسلمان اپنی زندگیوں کو تعلیمات رسول کے مطابق ڈھال کر دنیا و آخرت کی سرخروئی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔