قائداعظم کی تاریخ پیدائش، یوم وفات اور 14 اگست ایک ہی روز آتی ہیں
اسلا م آ باد (آن لائن) بانی پاکستان قائد اعظم کے متعلق حیرت انگیز مماثلت! قائد اعظم محمد علی جناح ؒ سے متعلق 3تاریخیں ہمیشہ ایک ہی روز آتی ہیں، 14اگست کو جو دن ہو گا وہی قائد اعظم ؒ کی پیدائش اور وفات کا ہوتا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم کا یوم پیدائش 25دسمبر، یوم وفات11ستمبر مثال کے طور پر سال 2015ءمیں 14اگست کو جمعہ کا دن تھا۔جبکہ11ستمبر اور 25دسمبر کو بھی جمعہ کا ہی دن ہے۔گزشتہ برس 14 اگست 2014ءکو جمعرات کا دن تھا جبکہ11ستمبر اور 25دسمبر 2014ءکو بھی جمعرات کا ہی دن تھا۔ 2016ءمیں بھی تینوں تاریخیں ہفتہ کے روز آئینگی۔
حیرت انگیز مماثلت