لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آج سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقہ جات کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے سکردو، ہنزہ نگر، استور اور غذر سمیت مختلف علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیںدرجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرچکا ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے