پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ روڈ کا اجلاس‘ 10 ترقیاتی سکیموں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ سے زائد فنڈز منظور
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 22ویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 10 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ 61 ہزار روپے کی منظوری دیدی۔ جن میں نارووال میں لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی نارووال کیمپس کی زمین کے حصول کے لیے 29 کروڑ 61 لاکھ 82 ہزار روپے، رائیونڈ کے مقام پر 60 بستروں پر مشتمل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قیام کے لیے 34 کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار روپے کی سکیمیں بھی شامل ہیں۔