بجلی ‘ گیس کی بندش‘ ٹیکسٹائل ملز کا روئی کی خریداری سے انکار‘ بڑے بحران کا خدشہ
لاہور (آئی اےن پی) بجلی وگیس کی بندش کے باعث پنجاب کی بیشتر ٹیکسٹائل انڈسٹری نے روئی خریداری بند کردی جس سے بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ملک کی ٹیکسٹائل انڈسڑی کا پچہتر فیصدصوبہ پنجاب میں واقع ہے جہاں پر گیس کے بعد بیشتر یونٹس کو بجلی کی بندش بھی غیرمعینہ مدت کیلئے شروع کردی گئی ہے جس کے باعث روئی کی قیمتیں مزید گرنے سےکاشتکاروں کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق وفاقی حکومت صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لے تاکہ لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلتے رہے۔