لاہور (نمائندہ خصوصی) شیرپاﺅ پل کے قریب ملٹری پولیس نے ناکے پر لینڈ کروز میں سوار غیر ملکی سمیت تین افراد کو روک لیا تلاشی دینے سے انکار پر ملٹری پولیس کار سواروں کو گاڑی سمیت نامعلوم مقام پر لے گئی جہاں اعلی شخصیات کے فون پر انہیں چھوڑ دیا گیا۔ گزشتہ روز شیرپاﺅ پل کے قریب ناکے پر سفید رنگ کی لیڈ کروز آئی ڈی 761 کو روکا گیا اور اس میں سوار تین افراد نے گاڑی اور اپنی تلاشی دینے سے انکار کر دیا جس پر ملٹری پولیس گاڑی میں سوار ایک امریکی دو پاکستانیوں کو ساتھ لے گئی اور دو گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ نے وقوعہ سے ہی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی رہا
امریکی رہا