ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر کی کاروائی قابل ستائش ہے،پاکستان ٹوبیکو کمپنی
اسلام آباد(نا مہ نگار)ٹوبیکو انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کی کاروائی قابل ستائش ہے، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا کہنا ہے کہ کہ گزشتہ دن ایف بی آر کی جانب سے ایک بڑی سگریٹ بنانے والی کمپنی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کم از کم قیمت والے قوانین اور ٹیکس چوری کے شبے میں سگریٹس کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا گیا جس کی خبر اخبارات میں بھی شائع ہوئی تاہم اس کاروائی کا تعلق پاکستان ٹوبیکو کمپنی آپریشنز کے ساتھ نہیں ہے۔