عدالتی نظام درست نہ ہونے تک جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا مہر عبدالحسین ترگڑ
رنگپور(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ عشر و ز کواۃ مہر عبدالحسین ترگڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہمارے عدالتی نظام میں بروقت فیصلے نہیں ہو رہے عوام انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے جب تک عدالتی نظام درست نہیں ہوگا جرائم پرقابونہیں پایا جاسکتا۔