سندھ کے تمام اضلاع میں انٹر سٹی بس،وین اور کوسٹر چلانے کا فیصلہ
کراچی ( نوائے وقت نیوز)سندھ حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں انٹرا سٹی بس،وین اور کوسٹر چلانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے انٹراسٹی بس،وین اور کوسٹر سندھ کے اضلاع میں چلانے کے لیے ٹرانسپو رٹرز سے تجاویز طلب کی ہیں۔ٹرانسپورٹرز سندھ حکومت کے تعاون سے مختلف اضلاع میں بس،وین اور کوسٹر چلانے کے لیے 12ستمبرتک رابطہ کریں۔اویس شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو روٹ پرمٹ،بس کے ڈپو اور دیگر سہو لیات مفت فراہم کرے گی۔انٹراسٹی بس،وین اورکوسٹرمحکمہ ٹرانسپور ٹ کے ماتحت چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواہشمند ٹرانسپورٹرز کو محکمہ ٹرانسپورٹ تمام ٹیکنیکل سہولیات فراہم کرے گا۔وہ ٹرانسپورٹرز جن کوچالیس کے قریب بس،وین اور کوسٹر چلانے کا تجربہ ہو وہ حکومت سے رابطہ کریں۔انٹرا سٹی بس،وین اور کوسٹر سندھ کے تمام اضلاع میں چلیں گی۔سندھ حکومت پیپلز بس سروس کا تحفہ صوبے کے تمام اضلاع کو دیناچاہتی ہے۔