نیشنل فورم ،محب قومی سماجی کونسل کا مشترکہ یکجہتی کشمیر اجلاس
کراچی(سٹی نیوز) نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان اور محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مطالبوں کو اہمیت نہیں دے رہاہے جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی حیثیت ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے وہ یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ کی زیر صدارت ریحان احمد خان کی رہائشگاہ پر منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس سے راجہ محمد انور ایڈوکیٹ، نعیم احمد خان، محمد اسلم غوری، حسن محمود شاہ و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں کے انسانی حقوق اس طرح سے پامال کررہا ہے جیسے اس کو کسی نے انسانی حقوق کی پامالی کرنے کا کھلا لائسنس دے دیا ہے ڈاکٹر عبدالرحیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے 3ہفتوں تک گھروں میں محصور کئے گئے نہتے کشمیریوں کے خلاف ریاستی طاقت کا بدترین مظاہرہ کرکے انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کو چیلنج کیا ہے۔