بداخلاقی اور برہنہ ویڈیو بنانے کے الزام میں ملوث ملزمہ کی درخواست ضما نت ٹرانسفر
راولپنڈی(جنرل رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد فاروق نے تھانہ سٹی میں درج ایم ایس سی کی طالبہ سے بداخلاقی اور برہنہ ویڈیو بنانے کے الزام میں ملوث ملزمہ مسماۃ کرن قاسم کی جانب سے دائر درخواست بعد از گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرتے ہوئے قرار دیا کہ مقدمہ سائبر کرائم کے دائر ہ اختیار میں آتا ہے اس لیے درخواست ضمانت ٹرانسفر کی جاتی ہے اور درخواست گزار27 اگست کو فاضل عدالت میں پیش ہونگے،ملزمہ کرن قاسم اور اسکے خاوند جہانگیر کے خلاف ایم ایس سی کی طالبہ مسماۃ سنبل نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی تھی کہ دونوں میاں بیوی نے اسکو اغواء کر کے زبردستی بداخلاقی کی اور برہنہ ویڈیو بنائی۔