سائیکلنگ کی عالمی تنظیم یوسی آئی نے پی او کو شٹ اپ کال دیدی
پشاور( این این آئی)سائیکلینگ کی عالمی تنظیم یو سی آئی نے پاکستان اولمپک فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے انتخابات رکوانے کی درخواست پر پی او اے کو شٹ اپ کال دے دی .یونین آف سائیکلنگ انٹر نیشنل(ورلڈ سائیکلینگ ایسوسی ایشن)نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے 14 جولائی کو لکھے گئے خط جس میں پی او اے نے پاکستان سائیکلینگ کے معاملات یں مداخلت کرنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہوئے انٹر نیشنل باڈی سے درخواست کی تھی کہ وہ 26 اگست کو ہونے والے پی سی ایف کو اپنے انتخابات اس وقت تک روکنے کی ہدایت کرے جب تک کہ پی او اے کے ساتھ اسکے معاملات طے نہ ہو جائیں.اس خط کے جواب میں یو سی آئی کے صدر مسٹر ڈیود نے نہ صرف پی او اے کی جانب سے پی سی ایف کے انتخابات کو رکوانے کی درخواست سختی سے مسترد کر دی ہے بلکہ 23 اگست کو صدر پی او اے جنرل(ر)عارف حسن اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ کو لکھے گئے ایک مشترکہ خط میں مخاطب کرتے ہوئے پی او اے کو شٹ آپ کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی ایف ایک آزاد ادارہ ہے جس کا اپنا آئین ہے اور وہ اسی آئین کے تحت کام کرتا ہے لہذا پی او اے کا اس کے معاملات یا الیکشن کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں لہذا وہ پی سی ایف کے معاملات میں بے جا مداکلت سے باز رہے . تو دوسری طرف انٹرنیشنل سائیکلینگ فیدریشن کے سر براہ مسٹر ڈیوڈ نے پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کوصدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی سی ایف کے بے حد مشکور ہونگے اگر وہ اپنے انتخابی شیڈول کے مطابق اپنے انتخابات مکمل کر واکے اسے( پی سی ایف) انتخابی نتائج بھجوادیں۔