انٹرنیشنل سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول29 اگست سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر )خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ اور ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹیول 29سے31اگست تک ایبٹ آباد میں منعقد کیا جارہا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر کھیل و سیاحت عاطف خان ایک رنگا رنگ اور پر وقار تقریب میں کریں گے‘ اس حوالے سے ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ اور ڈی ایس او وسیم فضل نے بتایا کہ اس مرتبہ ان کھیلوں کو شایان و شان طریقے سے منعقد کروانے کے لئے سوبائی حکومت اور صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیںان کھیلوں کا باقاعدہ افتتاح 30اگست بروز جمعہ12 بجے صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان کرینگے ‘ان کے ہمراہ سوبائی وزراء اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،اعلی حکام شرکت کریں گے‘فیسٹیول کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ‘انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں جاپان کی ٹیم بھی شرکت کررہی ہے ‘ملک بھر سے سپیشل کھلاڑی 29اگست کو ایبٹ آباد پہنچیں گے اس دفعہ چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان ‘آزاد کشمیر ‘قبائلی اضلاع ‘مردان‘نوشہرہ ‘پشاور ‘باجوڑ‘چارسدہ ‘چترال اور اسلام آباد کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے500 سے زائد کھلاڑیوں کے درمیان19 ایونٹس میں مقابلے ہوں گے ان کھیلوں میں سٹینڈنگ کرکٹ‘ وھیل چیئر کرکٹ بلائنڈ کرکٹ‘ ٹیبل ٹینس‘ رسہ کشی‘ پاور لفٹنگ‘ باڈی بلڈنگ سمیت دیگر مقابلے شامل ہیں‘ پاکستان مین خصوصی افراد سمیت کھیلوں کے ملکی سطح پر منعقد ہونے والے یہ واحد مقابلے ہیں جو بغیر کسی تعطل کے 27سال سے ایبٹ آباد مین منعقد ہو رہے ہیں ‘سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود نے بتایا کہ ہرگزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے وہ ان مقابلوں کو آرگنائز کررہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا‘انہوں نے بتایا کہ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پرسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی مہمان خصوصی ہوں گے جو کلھاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے ۔