اظہر علی نے پری کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرلیا
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی پری کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرلیاہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عباس بھی جلد رپورٹ کردیں گے۔ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے موزوں دونوں کرکٹرز اظہر علی اور محمد عباس کاؤنٹی سیزن ادھورا چھوڑ کر پاکستان پہنچے ہیں۔ جمعیکو لیگ اسپنر شاداب خان نے رپورٹ کیاتھا، شادی کی تعطیلات کے بعد فاسٹ بولر حسن علی 26 اگست کولاہور پہنچیں گے۔کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کی نگرانی میں پہلے مرحلیمیں فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے پول اور جم ورک پر فوکس کیا گیا ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔پری سیزن کیمپ سات ستمبر تک جاری رہے گا۔