آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 گبول پارک زیر اہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کراچی بروز ہفتہ 24 اگست کو 2 میچ کھیلے گے پہلا لیاری یونین بمقابلہ ماریپور ٹکڑی جو لیاری یونین نے 3-0 سے جیت کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا- لیاری یونین کا 1 گول وجاہت نے 16 منٹ میں 1 گول نبیل نے 19 منٹ میں 1 گول ارسلان نے 57 منٹ میں کیا دوسرا میچ کیماڑی محمڈن بمقابلہ ینگ بلوچ اسٹار کاٹھور جو کیماڑی محمڈن نے 2-0 سے جیت کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا کیماڑی محمڈن کا 1 گول اسد نے 3 منٹ میں کیا 1 گول دلاور خان نے 57 منٹ میں کیا۔ ریفری آزاد بشیر احمد حیدر علی غلام اکبر میچ کمشنر ابوبکر واجو عابد بلوچ فیصل مست تھے ۔