دنیا بھر میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے: ڈاکٹر عین الرضا
کراچی(سٹی نیوز) معروف اسکالر اور سماجی رہنما ڈاکٹر عین الرضا نے کہا کہ فلسطین‘ کشمیر‘ افغانستان‘ بحرین‘ شام یمن اور برما میں بے گناہ اور مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کو فوراً روکا جائے کیونکہ اسلامی اور انسانیت کی دشمن قوتیں تسلسل کے ساتھ مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں اور ہر طرف قتل وغارت گیری کا بازار گرم ہے اور اس مقصد کے لئے اسلام اور دین کی دشمن قوتیں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ان حرکات میں سرگرم عمل ہیں یہ قوتیں دین کے نام کو استعمال کرتی ہیں لیکن پس پشت ان کا مقصد اسلام کے پیروکاران کو نقصان پہنچانا ہے۔ مسلم حکمران ان حرکات کا نوٹس لیں اور ان سازشوں سے سختی سے نمٹا جائے۔