لانس کلوزنر ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر
کیپ ٹائون (اے پی پی)سابق جنوبی افریقن آل رائونڈر لانس کلوزنر دورہ بھارت کے دوران ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کے اسسٹنٹنٹ کوچ (بیٹنگ) مقرر ہو گئے، وہ سیریز کے دوران پروٹیز بلے بازوں کی راہنمائی کریں گے۔ وینسنٹ بارنز اسسٹنٹ کوچ (بائولنگ) جبکہ جسٹن اونٹانگ اسسٹنٹ (فیلڈنگ) کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کلوزنر کو 49 ٹیسٹ اور 171 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ اور اس سے قبل ڈولفنز ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ، زمبابوین ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ فرائض انجام دے چکے ہیں۔