سپریم کورٹ ،زیرزمین پانی کے استعمال کے حوالے سے عملدرآمد کیس کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی ) زیرزمین پانی کے استعمال کے حوالے سے عملدرآمد کیس کی سماعت26 اگست کو ہو گی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ کا حصہ ہوں گے،اٹارنی جنرل سمیت تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلزاورچیف سیکرٹریزکونوٹسزجاری کر دیئے گئے۔