پاکستان کشمیری عوام کو بھارتی جبر کا شکار نہیں ہونے دے گا ، شیخ راشد شفیق
راولپنڈی (عزیز علوی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا میں بھارت کی رسوائی کا پیغام لایا ہے پوری دنیا آرٹیکل370 ختم کرنے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ریاستی حقوق سلب کرنے اور استصواب رائے کا حق ختم کرنے پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے پاکستان کشمیری عوام کو بھارتی جبر کا شکار نہیں ہونے دے گا نوائے وقت سے انٹرویو میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ بھارت اب رسوا ہوکر کشمیری سے نکلے گا اسے عالمی تنہائی سے اب کوئی نہیں بچا سکتا شیخ راشد شفیق نے مزید کہا کہ مجھے ایم این اے کی15 کروڑ روپے کی جو گرانٹ ملی ہے وہ ڈی سی آفس کو مل گئی ہے راولپنڈی کی ہر یونین کونسل میں 15 ۔15 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کرائیں گے تاکہ سیوریج ، گلیاں ٹھیک ہوسکیں میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وہ پنجاب میں فوری بلدیاتی الیکشن کروائیں تاکہ راولپنڈی شہرکی کھدائی ہونے والی سڑکیں مکمل تعمیر ہو سکیں شیخ رشید احمد نے اپنے حصے کے15 کروڑ روپے رحیم آباد کالج ، ڈھوک دلال کالج اور پانچ کروڑ روپے صدر میں زیر تعمیر گرلز کالج کیلئے دے دئے ہیں راولپنڈی کی پانچ سڑکوں کی مرمت کیلئے بھی مجھے دیا گیا فنڈ استعمال ہوگا شیخ راشد شفیق نے کہا کہ میں نارکوٹکس کنٹرول کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات اور ان کے والدین سے کہوں گا وہ بچوں کو آئس ہیروئن کے نشے سے بچائیں جو طلبہ و طالبات گھروں میں رات کو نہ سوئیں اور پڑہائی کرنے کا کہیں تو سمجھیں یہ نشے کے عادی ہیں کیونکہ آئس کا نشہ کرنے والے کو72 گھنٹے نیند نہیں آتی ہمیں اپنی نئی نسل کی خود حفاظت کرنی ہے انہیں علاج کیلئے اے این ایف نے بحالی کا ہسپتال بھی بنایا ہے راولپنڈی شہرکو غازی بروتھا سے پانی فراہم کرنے کیلئے اسد عمر نے بڑی کوشش سے کام مکمل کرایا ہے کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی درخواست دی ہے کہ اسے بھی پانی ملنا چاہئے غازی بروتھا ڈیم منصوبہ پانچ سے چھ سال میں مکمل ہوگا جہاں سے اسلام آباد کو 100 ملین گیلن یومیہ اور راولپنڈی کو100 ملین گیلن یومیہ پانی ملے گا اس پراجیکٹ کی کمیٹی میں مجھے اور علی نواز اعوان کو بھی ممبر بنایا گیا ہے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ لئی ایکسپریس وے جو80 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس کی فزیبلٹی بنانے سے پہلے کنسلٹنٹ فرموں کا تعین ہورہا ہے جس کیلئے ٹینڈر جاری ہوچکاہے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے اگلے سال جون سے کلاسیں ہوں گی ۔