حکومتی کارکردگی آئی جی اور وزیر بدلنے تک محدود رہی:عظمیٰ بخاری
لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی آئی جی اور وزیر اطلاعات بدلنے تک محدود ہے۔ایک سال عمران خان نے بھینسیں نیلام کی عثمان بزدار نے لیگی منصوبوں کے دوبارہ افتتاح کیے۔ایک سال نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا کام زوروں پر رہا۔کٹے اور مرغیاں پالنے کے بعد قوم کو پودے لگانے پر لگادیا گیا۔عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے خودکشیاں کررہے ہیں ۔جعلی حکومت کودن رات نوازشریف اور آصف زرداری کے خواب آرہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا قوم پر نا اہلوں اور نالائقوں کا ٹولہ مسلط کردیا گیا ہے۔جو لوگ کونسل بننے کے اہل نہیں تھے ان کو وزیر اور مشیر بنادیا گیا ہے۔سو دن بعد نالائق وزراء سے وزارتیں واپس لینے پر بھی یوٹرن لیا گیا۔عمران خان نے ایک سال میں سب سے زیادہ یوٹرن لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔