ادلب کی صورتحال پر امریکی صدر سے بات کروں گا: طیب اردگان
انقرہ( آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے میں اسد رجیم کی فوجی کارروائی کی صورت میں آئندہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کروں گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی حکمران جماعت انصاف ترقی(آق) کے 18 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکی اپنی جنوبی سرحد پر سیف زون قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔