موجودہ قومی اسمبلی کے 24 ارکان صرف میٹرک پاس ہیں،فافن

Aug 25, 2018 | 17:13

ویب ڈیسک

 25جو لا ئی 2018کے عام انتخا بات کے بعد تشکیل پا نے والی موجودہ قومی اسمبلی میں 24ارکان کی تعلیم صرف میٹرک ہے،قومی اسمبلی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ فافن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی میں 24ارکان کی تعلیم صرف میٹرک ہے، 72ارکان کی تعلیم ماسٹرز جبکہ 116گریجویٹ ہیں،39ارکان کے پاس قانون کی ڈگریاں ہیں۔واضح رہے کہ موجودہ اسمبلی میں گزشتہ اسمبلی کے 129 ارکان دوبارہ منتخب ہو کر آئے ہیں۔

مزیدخبریں