یلوے شیخ رشید نے پاکستان ریلوے کے لئے نیا سلوگن پیش کردیا ہے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک میں یہاں ہوں سکون سے نہیں بیٹھوں گا نہ کسی کو آرام کرنے دوں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں انہیں چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے آفتاب اکبر نے بریفنگ دی،سیکرٹری ریلویز نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز کا خسارہ سینتیس ارب تک پہنچ گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرام حرام ہے ریلویز کا نیا سلوگن ہے،جب تک میں یہاں ہوں سکون سے نہیں بیٹھوں گا نہ کسی کو آرام کرنے دوں گا،وزیرریلوے نے افسران پر واضح کیا کہ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں کوئی افسر آرام کرتا نظر نہ آئے سب فیلڈ میں جائیں ریلوے کے لیے بزنس لائیں،مارکیٹنگ اسٹریٹیجک اور فریٹ ٹرینوں پر میراخاص فوکس ہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024