آصف علی زرداری اورفریال تالپورکی ایف آئی اےمیں پھرطلبی

Aug 25, 2018 | 13:50

ویب ڈیسک

35ارب روپے منی لانڈرنگ کے میگا سکینڈل معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو چوتھی بار طلب کر لیا گیا، ایف آئی اے نے پیر کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور تین بار پہلے بھی پیش نہیں ہوئے، اگر اب پیش نہ ہوئے تو سپریم کورٹ میں دونوں مشکل میں ہونگے۔ ایف آئی اے 28اگست کو سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کی مکمل رپورٹ پیش کریگی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور نے عدالتوں سے ضمانت لے رکھی ہے۔

مزیدخبریں