سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر وکیل کی خودکوجلانے کی کوشش،پولیس نے گرفتار کرلیا

Aug 25, 2018 | 12:37

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر خودسوزی کرنے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر ہفتہ کی صبح ایک وکیل نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وکیل کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انارکلی منتقل کردیا۔ وکیل کی شناخت بلال کے نام سے کئی گئی، جس کا موقف تھا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود اسے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

مزیدخبریں