حضرت ابراہیم ؑ کی پوری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے :اعظم ریاض

Aug 25, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ نے خدا کی راہ میں صر ف اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو ہی نہیں بلکہ خدا کی اطاعت وفرمانبرداری کیلئے اپنا تن ،من ،دھن قربان کردیا قربانی صرف جانور کے خون بہانے کا نام نہیں بلکہ اس سے انسان کو اپنی تمام نفسانی خواہشات کو خدا کے حضور قربان کرنے کا نام ہے حضرت ابراہیم ؑ کی پوری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے انہوںنے خدا کی راہ میںہر چیز قربان کرکے خود کو ایک صادق،امین اور اس کا خلیل ہونے کا ثبوت دیا آپ ؑ نے وقت کے حکمران کے سامنے بھی کلمہ حق بلند کرنے سے گریز نہ کیا آپ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں