مسلمان آج باہمی اختلافات تنازعات کا شکار ہیں:میاں توصیف

Aug 25, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ کشمیر سے لیکر شام ، فلسطین ،عراق سمیت دیگر ممالک میںمسلمانوں کیساتھ جو خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اس نے عید کی خوشیوں کو ماند کردیا ہے مسلمان آج باہمی اختلافات ،تنازعات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دشمن ان کو ہر جگہ ظلم ،تشدد ،بربریت کا نشانہ بنارہا ہے ۔حضرت ابراہیم ؑ کی سیرت سے ہم بہت رہنمائی حاصل کرکے اپنے معاملات زندگی کو درست سمت پر استوار کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق ضلع نائب ناظم میاںلیاقت علی کے ڈیرہ پر عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کونسلرز بلدیہ سیٹھ ناصر محمود، حاجی عبدالغفارسمیت علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

مزیدخبریں