نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی : ملک یوسف
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماو کونسلر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریر عوام کو کھلی ڈائریکشن کی بجائے ڈپریشن کا سبب بنی ہے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کو کوئی لائحہ عمل نہیں دیا کہ وہ کن امور کے تحت نظام حکومت چلائیں گے ، اپنے ایک بیان میں ملک محمد یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے میاں نواز شریف کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں نکالی جاسکتی مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ پانچ سالوں میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ‘غربت ‘دہشت گردی کاخاتمہ کیا۔