عمران خان ہی پاکستان کو چیلنجزکی دلدل سے نکال باہرلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مدثر مصطفی

Aug 25, 2018

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و کونسلر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ حافظ مدثر مصطفی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں قوم کو حقیقی مسیحا مل گیا ہے قائداعظم کے بعد کپتان ہی وہ واحد کرشماتی شخصیت ہیں جو پاکستان کو چیلنجزکی دلدل سے نکال باہرلانے کی صلاحیت رکھتے ہیںقوم نے عمران خان پر جو اعتماد کیاہے وہ اس پر پورااتریں گے ، اپنے ایک بیان میں حافظ مدثر مصطفی خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں چور،ڈاکوئوں کے کٹہرے احتساب کا اعلان کرکے قوم کے دل جیت لئے ہیں امیدہے کہ وزیراعظم قوم کی لوٹی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اورواپس لائیں گے۔

مزیدخبریں