میانوالی: غیرت کے نام پر سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

Aug 25, 2018

میانوالی(نامہ نگار ) تحصیل عیسیٰ خیل کے علاقہ کمرمشانی میں حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی۔ کمرمشانی کے محسن علی نے سگی بہن 18 سالہ (ث) کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اسکی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر کمرمشانی پہنچا دی۔مقتولہ کے گھر والے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کرتے رہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کمرمشانی کی پولیس ہسپتال پہنچ گئی اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

بہن قتل

مزیدخبریں