وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان صرف امن اور محبت کا نام ہے‘ پاکستان کو سب سے زیادہ مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ پاکستان کی 70 سالہ تقریبات اس انداز سے منانا چاہتے ہیں کہ دنیا دیکھے‘ آئندہ ماہ پاکستان میں فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے‘ کوشش کریں گے کہ خطاطی کی نمائش پورے پاکستان میں منعقد کی جائے۔ بین الاقوامی خطاطی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ خطاطی کے فن پاروں کو دیکھ کر جذبہ بیدار ہوتا ہے۔ پاکستان کو سب سے زیادہ مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ نمائش کا انعقاد جشن آزادی کے ستر سالہ تقریبات کی کڑی ہے۔ نمائش کے انعقاد کا مقصد پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تقریبات اس انداز سے منانا چاہتے ہیں کہ دنیا دیکھے ہر شہری تقریبات میں اپنا حصہ ڈالے۔ آئندہ ماہ پاکستان میں فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024