رکشہ ڈرائیورز کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کےلئے سی ٹی او آفس میں چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی زیر صدرات اجلاس ہوا ،جس میں عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق،ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف اور سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سرکل افسران نے شرکت کی۔ رکشہ یونین کے صدر نے رکشہ ڈرائیورز کو درپیش مسائل اورپارکنگ اسٹینڈز کی عدم دستیابی بارے آگاہ کیا۔ جس پر سی ٹی ا و لاہور نے مصروف اور اہم شاہراﺅں پر رکشہ ڈرائیورز کےلئے پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی کےلئے ایک الگ روڈ سیفٹی یونٹ مختص کیا گیا جو روزانہ رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین پر لیکچر ز دے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رکشہ ڈرائیورز پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں دیگر جگہوں پر پارکنگ نہیں کریں گے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریںگے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024