ملک میں غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 10 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا اضافہ رہا.جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ20ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 18اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کی مالیت 20ارب 4 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔ مرکزی بینک کے ذخائر 6 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14ارب 37 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 99 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب67 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024