اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے.نالہ لئی میں پانی کی سطح 17 فٹ تک بلند ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح سترہ فٹ تک بلند ہوگئی۔ بوہڑ بازار‘ صادق آباد‘ جاوید کالونی‘ آریہ محلہ کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔ بارش کا پانی ایئرپورٹ میں بھی داخل ہوگیا اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ایئرپورٹ سے پانی نہ نکالا جاسکا۔ ترجمان واسا کے مطابق شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔گوالمنڈی، مری روڈ سمیت متعدد علاقوں میں کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فوجی جوان پہنچ گئے ہیں۔ویسٹریج کے علاقے میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024