سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے پانامہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں دائر کردیں.ایک نظرثانی درخواست پانچ رکنی بینچ کے فیصلے جبکہ دوسری نظر ثانی درخواست تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی.سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں حسن نواز‘ حسین نواز ‘ مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر نے پانامہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں دائر کردیں۔ ایک نظر ثانی درخواست پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی جبکہ دوسری نظر ثانی درخواست تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات انصاف کے تقاضوں کے منافی ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف لندن فلیٹس کی خریداری کا کوئی الزام نہیں عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا۔ نگران جج کی تعیناتی بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات کو زیر غور نہیں لای اگیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر پانچ ججز کو فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024