راحت علی ‘محمد عباس ‘شاداب خان فٹنس ٹیسٹ نہ دے سکے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) فاسٹ بائولرز راحت علی اور محمد عباس بیماری کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکے۔ لیگ سپنر شاداب خان اپنے تایا کی وفات کے باعث فٹنس ٹیسٹ مکمل نہ کر سکے ۔کھلاڑیوں نے رپورٹ کی مگر محمد عباس بخار اور راحت علی ایڑھی کی پرانی تکلیف کی وجہ سے ٹیسٹ نہ دے سکے ،ان کے ٹیسٹ بعد میں لیے جائیں گے۔