تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پاکستانی ہیروز کے اعزاز میں تقریب
لاہور (پ ر) تھائی لینڈ کے شہرک بنکاک میں حال ہی میں منعقدہ تیسری ہیروز تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ ساز کامیابیاں سمیٹیں۔ اس ضمن میں حوصلہ افزائی کیلئے ٹیم کے اعزاز میں گلریز لال قلعہ راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ نے بتایا کہ 14 رکنی پاکستانی ٹیم نے 13 تمغے اپنے نام کئے۔مرتجز عباس، حماد بن رؤف اور ایم یوسف نے سونے اور اسد انور، ایم عثمانی، شہناز، مبین عزیز نے چاندی اور بلال زوہیر، زید ولید، نعمان جاوید، عبدون بٹ، سید نے کانسی کے تمغے جیتے۔