سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے پی سی بی سے الوداعی پارٹی مانگ لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فیئرویل کا مطالبہ کر دیا۔ آل راؤنڈر نے اپنے ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کی طویل عرصے بعد میڈیا میں انٹری ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فیئرویل کا مطالبہ کر دیا۔کرکٹر کا کہنا ہے کہ ماضی کے سٹارز کیساتھ ٹھیک نہیں ہوا ، بورڈ مستقبل کیلئے اچھی روایت قائم کرے۔