بچے بچے کو پتہ ہے نوازشریف کو کیوں نکالا: پرویز خٹک
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایوب آفریدی کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔ نوازشریف پوچھتے ہیں کیوں نکالا‘ بچے بچے کو پتہ ہے آپ کو کیوں نکالا۔ آجکل کمپیوٹر کا دور ہے جو کرو گے وہ بھگتو گے۔ فاٹا میں کالا قانون ہے۔ نئی قانون سازی ہونی چاہئے۔
پرویز خٹک