امریکی پالیسیوں سے اسلامی ممالک میں دہشتگردی کو تقویت ملی، پاکستان دھمکیوں کا بھرپور جواب دے: زبیر احمد
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کا پاکستان کو بھرپور جواب دینا چاہئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی انتہائی قابل مذمت ہے۔ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھکمیوں کا پاکستان کو بھرپور جواب دینا چاہئے جنوبی ایشیاءکے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ امریکی پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی ممالک میں ہمیشہ دہشت گردی کو تقویت ملی ہے۔