ننکانہ صاحب: نان کوالیفائیڈ عملے کے ہاتھوں دوران آپریشن زچہ بچہ جاں بحق
ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) نان کوالیفائیڈ عملہ کے ہاتھوں دوران آپریشن زچہ بچہ جاں بحق کاروائی کے لیے خاوند کی تھانہ میں درخواست‘ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چک نمبر7کے انصر ملک نے اپنی بیوی صباءکو منزہ میٹرنٹی ہوم سبز منڈی ننکانہ روڈ شاہکوٹ میں داخل کروادیا‘ موجود نان کوالیفائیڈ عملہ نے زچگی کے لیے بڑا آپریشن کرڈالاجس سے صباءاور نومولود بچہ ہلاک ہوگئے انصر نے تھانہ صدر شاہکوٹ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست جسے ایس ایچ او نے مزید کاروائی کے لیے ڈی ڈی ایچ او شاہکوٹ بھجوادیا ۔
زچہ بچہ/جاں بحق