لاہور: پیشی سے واپسی پر مخالفین نے نوجوان‘ معمولی جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ کے علاقہ مےں عدالت پیشی کے بعد واپس آتے 28 سالہ نوجوان کو مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دےا فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کا 28 سالہ محمد اویس قتل کے اےک مقدمے مےں ملوث ہونے پر گزشتہ روز سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آےا جس کے بعد واپس گھر آنے کے لئے اسلام پورہ روڈ سے گزر رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے بےٹھے مخالفےن نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد مےں آکر محمد اویس موقع پر ہی ہلاک ہو گےا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر اسلام پورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق مقتول اویس نے 2014ءمیں گارڈن ٹاو¿ن کے علاقے میں مخالفین کے گھر پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ گارڈن ٹاو¿ن میں درج تھا۔ اس مقدمے مےں مقتول اوےس اڑھائی سال تک مفرور اشتہاری رہا تھا۔ دریں اثناءمناواں کے علاقے میں بھائی نے معمولی جھگڑے پر بھائی کو چُھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ مقتول صفدر حسین مستریوں کا کام کرتا تھا۔ ملزم احمد یار موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
فائرنگ/قتل