پاکستان میںو رلڈ الیون کو خوش آمدید کہتے ہیں:جائلز کلارک
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک نے پاکستان میں دورہ ورلڈ الیون کے حوالے سے اس کو پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدام قرار دیاہے۔ آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک جو 2009سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے حوالے سے آئی سی سی کے ٹاسک کمیٹی کے چیئرمین ہیں ان کا کہنا تھا کہ دورہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔پاکستان آئی سی سی کاااہم رکن ہے۔ ہم پاکستان میں ہونے والے دورہ ورلڈ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کو خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ اس دورے میں پاکستان کو آئی سی سی کی بھرپور معاونت اور رہنمائی حاصل رہے گی ،جبکہ آئی سی سی نے اس قدم کوپاکستان میں عالمی کرکٹ کے بحالے میں اہم اقدام قرار دیا ہے۔