امریکی ریسٹورنٹ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا، یرغمالی رہا
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں چارلٹن کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ حملہ آور نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جن کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔
امریکہ/ فائرنگ