بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے:مقررین
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان کو دذر پیش معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،اسی سلسلے میں عالمی مجلس ادیان پاکستان کے زیر اہتمام بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس میں پاکستان میں بسنے والے مسلم،سکھ،مسیحی،ہندو برادریوں سے تعلق رکھنے والے دانشور،صحافی،وکلا،اساتذہ،طلبہ و طالبات ،علماء کرام اور دیگر مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو امن ،برداشت اور خیر سگالی کا پیغام دیا۔ڈاکٹر منور چاند نے کہ ’’ایک دوسرے کی رسومات اور مذہبی عقائد کا احترام معاشرے میں برداشت کی راہوں کو ہموار کرتا ہے۔سردار جنم سنگھ نے کہا کہ’’پیغام محبت کے بغیر کسی بھی مذہب کے تعلیمات نامکمل ہیں‘‘۔قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا کہ’’کسی بھی مذہبی گروہ سے تعلق سے پہلے تمام لوگوں میں جو چیز مشترک ہے وہ انسانیت ہے کہ ہم مختلف مذاہب کے درمیان باہمی بھائی چارہ پیداکرناچاہتے ہیں بشپ سیموئل عزرایاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین المذاہب راوادای کا جو سفر شروع کیا ہے یہ جاری رہیگا،مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ’’اس طرز کے سرگرمیوں کے انعقاد سے نوجوان کو دیگر مذاہب کے حوالے سے آگاہی ملتی ہے۔