پاکستان آگہی پروگرام:سکولوں کے طلبہ ،اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)دی سکائی اسلامک سکول،سگیاں کے طلبا و طالبات و اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان،اور گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کے طلبا اور اساتذہ کرام نے ایوان قائداعظم جوہرٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ تہذیب البنات گرلز ہائی سکول ،ٹاؤن شپ،عظیم ٹیلنٹ ہائی سکول ،ٹاؤن شپ دی پنجاب سکول،k۔بلاک،جوہر ٹاؤن گورنمنٹ ہائی سکول،شرقپور خورد،کوٹ عبدالمالک فرقان ماڈل سکول،کوٹ عبدالمالک ،سوئی گیس روڈ کا وزٹ کیا۔ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،ایوان قائداعظم بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونیوالے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد615تھی۔