عبدالرشید ترابی جموں کشمیر کے امور پر امیر جماعت اسلامی کے معاون مقرر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی کو جموں وکشمیر کے امور پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عبدالرشید ترابی کا مسئلہ کشمیر کے حل اور جدوجہد کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے کردار ہم سب کیلئے قابل فخر اور قابل تحسین ہے۔