پاکستان لاکھوں قربانیوں سے وجود میں آیا، حفاظت کرنا جانتے ہیں: علامہ خادم رضوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام ’’ لبیک یارسول اللہ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا 70سال سے اس ملک کو حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ہمیشہ عوام کو گمراہ کر کے کرپشن اور بد امنی اور مقروض پاکستان کا تحفہ دیا اور ظلم یہ ہے کہ مسجدوں میں چاروں اطراف اللہ اکبر کی آواز بند کر دی گئی تعلیمی نصاب سے قرآن وحدیث اور اسلاف کے تذکرے ایک سازش کے تحت نکال دئیے گئے ہیں ۔ حکومت پاکستان کی مودی دوستی کی بدولت ٹرمپ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے پاکستان کو اتنا کمزور نہ سمجھا جائے لاکھوں قربانیوں کے بعد وجود میں آنے والا پاکستان آج ایک ایٹمی طاقت ہے وقت آنے پر دشمن کو پتہ چل جائے گا کہ پاکستان میں بسنے والے رسول اللہؐکے غلام اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ درباربابا بیری والا گرائونڈ مغلپورہ میں ہونے والی کانفرنس ے پیر محمد اعجاز اشرفی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا پاکستان کی آزادی 1857کی تحریک آزادی کی کڑی ہے جس میں مولانا فضل حق خیرآبادی کے فتویٰ جہادکی بدولت مسلمانوں میں جذبہ آزادی بیدار ہوا ۔