نہال ہاشمی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 7 ستمبر تک ملتوی
کراچی(صباح نیوز)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جے آئی ٹی اور عدلیہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں نہال ہاشمی کو حاضری سے استشنیٰ دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف پانامہ کیس میں جے آئی ٹی ارکان کے خلاف متنازعہ تقریر کیس کی سماعت اے ٹی سی میں ہوئی۔ دوران سماعت نہال ہاشمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نہال ہاشمی بیمار ہے اور وہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
نہال ہاشمی